جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں 59 ہزار ووٹرز کی تعداد میں اضافہ، خواتین ووٹر ز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ محمد ندیم

جہلم: ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر جہلم محمد ندیم نے کہا کہ ضلع جہلم میں حتمی فہرست ووٹرز کی تعداد1,004,621ہوگئی ہے الیکشن 2018کے مقابلے میں 59113ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم نے سماجی تنظیموں ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق ضلع جہلم میں مرد ووٹرز کی تعداد522503جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 482118 ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت ضلعی الیکشن کمشنر آفس جہلم میں کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300پرشارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کر دیا ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں اپنا شناختی کارڈ نمبر8300پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات کے علاوہ دفتر الیکشن کمیشن جہلم کا نمبر ،الیکشن کمشنر کی ہیلپ لائن کا نمبر ،اور الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ لنگ کی تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ویب سائٹ سے فارم 21-برائے اندراج ۔منتقلی ووٹ فارم 22 برائے اعتراض /حذف اور فارم 23-برائے کوائف درستگی بھی ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہے فارم ضلعی الیکشن کمشنر ،رجسٹریشن آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button