سوہاوہ

حکومت بنانے والی جماعت کو چاہیے کہ وہ ملک میں اصل تبدیلی کے لیے کوشش کرے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

سوہاوہ: وطن عزیز میں حالیہ الیکشن کے نتیجہ میں حاصل کرنے والی اکثریتی جماعت کو چاہیے کہ وہ ملک میں اصل تبدیلی کے لیے کوشش کرے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور اس کے لیے عوام بھی آپس کی تلخیاں بھلا کر اتحاد و یگانگت کو فروغ دیںاور حزب اختلاف سے گزارش ہے کہ حکومتی جماعت کے ساتھ اُن معاملات میں جو ملک کی بہتری کے لیے ہیں تعاون کریںتا کہ یہ اپنے دورِ حکومت میں دئیے گئے منشور پر عمل کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے ایک اجتماع کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک دشمن عناصر جو کہ ہمارے ملک بننے سے پہلے کے ہیں ان کی بھر پور کوشش رہی ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان خلا پیدا کیا جائے ،یاد رکھیں کہ یہ ادارے ہمارے ہیں ملک ہمارا ہے اس کو کمزور کرنے والے تمام عناصر کو ملکر شکست دینی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں لوگ باہم دست و گریبان ہو کر اپنے حقوق لے رہے ہیں ایسے حالات میں جو چیز ملے گی وہ کیسی ہو گی،حیات انسانی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس میں نبی کریم ﷺ نے راہنمائی نہ فرمائی ہو آپ ﷺ نے ہمیشہ برائی کو اچھائی سے ختم کرنے کا حکم فرمایا ہے ،حسن سلوک کا رہن سہن میں بہت بڑا حصہ ہے ،نبی کریم ﷺ اللہ اور مخلوق کے درمیان آشنائی کا سبب ہیں،ہمیں چاہیے کہ سب مل کر وطن عزیز کے لیے اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کریں اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button