سوہاوہ

پٹرولنگ پولیس پوسٹ مسہ کسوال کے انچارج نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکر دیا

سوہاوہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی کے احکامات پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ مسہ کسوال کے انچارج نفیس احمد نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پنجاب کے ایڈیشنل آئی جی ابو بکر خدا بخش کے احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی پٹرولنگ حسن جمیل اور ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری افتخار احمد کی خصوصی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کے انچارج نفیس احمد ایس آئی نے جی ٹی روڈ پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس مہم کو گرین ہائی وے کا نام دیا گیا، پوسٹ ہذا پر تعینات تمام افسران و ملازمین نے شجر کاری کی مہم میں بھرپور شرکت کی اور پودے لگائے۔

اس موقع پر شفیق احمد ایس آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین ہائی وے سلوگن کے تحت ہم پر عظم ہیں کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور تمام جوان اس میں مصروف عمل ہیںاس سے شاہراوں پر سر سبز و شاداب ماحول میسر ہو گا ،ہم پاکستان کو سر سبز بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button