دینہاہم خبریں

دینہ پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں دینہ پولیس ڈکیتی کے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر گامزن،دینہ پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تصور حسین SIانچارج چوکی سٹی دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان علی رضا عرف بلٹر ولد راشد اقبال اور ملزم محمد جنید عرف جونیجوولد محمد اقبال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔

ملزمان سے مال مسروقہ موبائل فون (آئی فون) مالیتی 1لاکھ روپے اور نقدی رقم مبلغ 2200روپے برآمد کر لیے، ملزمان سے اسلحہ آتشین 2عدد پسٹلز 30بور معہ روندز برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔

عوامی و سماجی حلقوں نے چوکی سٹی دینہ کی کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button