چراغ تلے اندھیرا، ڈی سی ہاوس کے دروازے پر چار مین ہولز ٹوٹ کر گڑھے بن گئے

0

جہلم: چراغ تلے اندھیرا، ڈی سی ہاوس کے دروازے پر چار مین ہولز ٹوٹ کر کھڈے بن گئے ، روزانہ درجنوں حادثات معمول، ٹریفک میں شدید مشکلات

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مختلف مسائل کیلئے ہر وقت سرگرم رہنے والے ڈی سی کے اپنے گھر کے باہر چار مین ہولز تباہی کا شکار ہو کر کھڈوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جو روزانہ درجنوں حادثات کا باعث بنتے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی میں بھی سخت مشکلات کا باعث بن رہے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی دور دراز علاقوں کے دورے تو کرتے رہتے ہیں کبھی اپنے گھر کے باہر سڑک کا دورہ بھی کریں جہاں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.