جہلم

جہلم شہر کے گلی محلوں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا

جہلم: شہر کے گلی محلوں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، بازاروں اور سڑکوں کے گرد غیر معمولی تجاوزات کے سامنے میونسپل کارپوریشن نے آنکھیں بند کر لیں، شہری اذیت میں مبتلا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف مہم بری طرح ناکام ہو گئی، میونسپل کارپوریشن کے انکروچمنٹ عملہ کی مکمل چشم پوشی کی وجہ سے شاندار چوک، محمدی چوک، روہتاس روڈ چوک، قبرستان چوک، چوک گنبد والی مسجد، جادہ چوک ، بلال ٹاؤن، کالا گجراں سمیت شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف بااثر قبضہ مافیا نے ریڑھیاں کھڑی کرکے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہے۔

سڑکوں کے اردگرد قائم تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے تجاوزات مافیا اور شہریوں کے مابین لڑائی جھگڑے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے ایسا محسوس ہو تاہے کہ جیسے شہر تجاوزات مافیا نے کنٹرول سنبھال کر جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف چشم پوشی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے اندرون شہر و ملحقہ آبادیوں میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button