کرپشن کا بازار گرم، محکمہ زراعت کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر تاجروں کو ڈرا دھمکا کر رشوت بٹورنے لگا

0

پنڈدادنخان: جلالپور شریف کے چھوٹے تاجروں کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر احتجاج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر احمد خان دوکانداروں سے وفاقی وزیر اور ڈی سی کے پروگرام منعقد کروانے پر پیسے مانگنے لگا موصوف کی آڈیو کال لیک، دوکانداروں نے ڈی سی جہلم کو درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف کے چھوٹے تاجروں کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذراعت ڈاکٹر احمد خان کے خلاف ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا جس میں درجنوں دوکاندار موجود تھے۔

انکا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پنڈدادنخان وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر کی تقریبات کروانے کے نام پر ہزار روپے فی دکاندار بھتہ وصول کرتا ہے اور نہ دینے پر بھاری جرمانوں کی دھمکی بھی دیتا ہے جسکی دکانداروں نے آڈیو ریکارڈنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ رشوت نہ دینے پر ہزاروں روپے جرمانہ کیا جاتا ہے، جرمانے کی رسید میں رقم درج نہیں کی جاتی،بوگس رسیدیں دی جاتی ہیں ۔ دوکانداروں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذراعت کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دائر کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.