ملک بھر کی طرح تحصیل دینہ میں بھی یو م عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

0

دینہ: دینہ میں دس محرم یوم عاشور پر مختلف مقامات سے برآمد ہونے والے جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئے، کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے ،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم دن بھر جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ،ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک محمد آصف اپنی نفری کے ہمراہ 24گھنٹے چوکس رہے ،لوگوں کا انتظامیہ کو خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح دینہ کے تاریخی قلعہ روہتاس، ہڈالہ سیداں، شیخوپورہ اسد آباد اور دیگر علاقوں میں دسویں محرم یوم عاشور کے روز حضرت امام حسینّ اور انکے رفقاء کی بے مثال قربانی کی یاد میں برآمد ہونے والے جلوس مغرب کے وقت پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے ،قلعہ روہتاس اور شیخوپورہ میں مختلف مقاما ت سے جلوس اکھٹے ہوئے۔

عاشور کے موقع پر ذوالجناح کو سجایا گیا تھا او ر عزاداروں کی طرف سے زنجیر زنی کی گئی،جلوسوں میں عوام نے کثیر تعداد نے شرکت کی ،جلوس کے تمام تر راستوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے اور موبائل سروس معطل رہی ۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم دن بھر جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے،ریسکیو 1122کی طرف سے خصوصی کیمپ قائم کیئے گئے تھے اس کے علاوہ واپڈا سمیت دیگر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں ،ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک محمد آصف بھی اپنی بھاری نفری کے ہمراہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے قلعہ روہتاس میں جلوس کے ساتھ ساتھ رہے ۔

یوم عاشور کے موقع پر ریسکیو 1122کی جانب سے قلعہ روہتاس اور شیخوپورہ میں طبی کیمپ قائم کیئے گئے تھے جن میں زخمی ہونیوالے سینکڑوں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ متعدد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،ریسکیو 1122کی گاڑیاں جلوسوں کے ساتھ ساتھ موجود رہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.