جہلم

چینی اور آٹے کی وافر مقدار بھی رمضان بازاروں میں فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سستا رمضان بازار مشین محلہ کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں لگائے گئے اسٹالز پر اشیا کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور خریداری کے لیے آنے والے افراد سے خصوصی سستے رمضان بازار کی افادیت کے حوالے سے بات چیت کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی سستے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کی گئی ہیں اور شہری اپنی ضروریات کے مطابق باکفایت خریداری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کی وافر مقدار بھی رمضان بازاروں میں فراہم کی جا رہی ہے اور شہری اس سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے رمضان بازار میں مہیا کی گئی اشیاء کے معیار اور مقررہ نرخوں پر دستیابی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ رمضان بازاروں میں نہ صرف قیمتیں مناسب سطح پر ہیں بلکہ شہریوں کی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جا رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ جہلم میں لگائے گئے تمام سستے رمضان بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی طلب و رسد کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی فراہمی میں کوئی تعطل واقع نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button