جہلم

مقررہ اجرت اور بنیادی سہولیات نہ ملنے پر جہلم میں بھٹہ خشت مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

جہلم: مقررہ اجرت اور بنیادی سہولیات نہ ملنے پر بھٹہ خشت کے مزدوروں نے جادہ جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجرتیں اور سوشل سیکورٹی کارڈز سمیت دیگر بنیادی سہولیات نہ ملنے کے خلاف بھٹہ مزدورمرد و خواتین نے بانڈیڈ لیبر لبریشن فریڈم یونین پنجاب کی صدر میڈم ممتاز ظہور کی زیر قیادت جادہ چوک جہلم میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پرمیڈم ممتاز ظہورو دیگر مقررین نے کہا کہ ضلعی افسران 7 ماہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروانے میں یکسر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بھٹہ مزدوروں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ورنہ بھٹہ مزدور یونین پنجاب احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرے گی جس کی تمام طر ذمہ داری حکومت پنجاب پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button