دینہ

دینہ شہر و گردو نواح میں جرائم پیشہ بھکارن خواتین کااضافہ،سادہ لوح عوام لٹنے لگی

دینہ: شہر و گردو نواح میں جرائم پیشہ بھکارن خواتین کااضافہ ، بھکارن خواتین شہر کی مختلف دوکانوں او ر چوراہوں پر سادہ لوح عوام کو لوٹنے میں مصروف ،کئی دوکاندار حضرات ان کا نشانہ بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر اور گرد و نواح میں بھکارن خواتین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جو کہ کچھ تو دینہ کے گرد و نواح میں خانہ بدوش جھگیوں کی شکل میں آباد ہیں اور کچھ دوسرے شہروں سے روزانہ کی بنیاد پر آ جاتی ہیں ۔

شہر کے مختلف روڈوں ،چوراہوں کے ساتھ یہ لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہوتی ہیں جب مرد حضرات گھر سے کام پر نکل جاتے ہیں ،یہ دیہا توں کی سادہ لوح خواتین کو اپنی چکنی چپڑی باتوں میں ورغلا کر فراڈ و دھوکہ دہی کو وارداتوں میں ملوث ہیں ،شہر کے گرد و نواح میں اس طرح کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں ،شہر کے مختلف دوکاندار اب تک ان کا نشانہ بن چکے ہیں۔

عوام الناس نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ جرائم کی شرح میں اضافے کو روکا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button