دینہ میں چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر کا صفایا کر گئے

0

دینہ: نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ہزاروں روپے مالیت کی 2ایل سی ڈی اور 18ہزار کی نقدی سمیت دیگر اشیاء لے اُڑے، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ رحمان آباد دینہ کے رہائشی محمد عمران حسین ولد لال حسین کے گھر نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور گھر میں لوٹ مار شروع کر دی،چور گھر میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،2ایل سی ڈیز مالیت 98ہزار اور 18ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

جب گھر کے اہل خانہ آئے تو دیکھا کہ گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.