مرزا اصغر محمود نے گورنمنٹ مڈل ایلمنٹیری سکول کے مستحق 70 طلباء کو نئے شوز اور جرسیاں فراہم کر دیں

میں چاہتا ہوں کہ کھیوڑہ کے نوجوان پڑھ لکھ کر اپنے شہر اپنے والدین اور اپنے استاتذہ کا نام روشن کریں، مرزا اصغر محمود

0

کھیوڑہ: گورنمنٹ مڈل ایلمنٹیری سکول کے مستحق 70 طلباء میں مرزا اصغر محمود کی طرف سے نئے شوز اور جرسیاں دی گئیں، سکول کے استاتذہ اور طلباء اور سیاسی و سماجی حلقوں نے مرزا اصغر کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کی معروف سماجی شخصیت پی ایم ڈیسکون مرزا اصغر محمود نے اس سے قبل بھی کھیوڑہ کے نوجوانوں اور مستحق خاندانوں کے لیے خدمات سر انجام دیں اور چوہدری نوید شہزاد کھرل نے مرزاشفقت کی وساطت سے مرزا اصغر سے ملاقات کی اور کہا کہ ہمارے سکول کے تقریبا 70 مستحق طلباء ہیں۔

مرزا اصغر محمود نے سکول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے 70 طلباء کے لیے گرم جرسیاں اور نئے شوز لے کر دئیے جب مستحق طلباء کو نئی جرسیاں اور نئے شوز ملے تو طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی مستحق طلباء و استاتذہ نے مرزا اصغر کا بھرپور شکریہ ادا کیا ان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دعاوں سے نوازا۔

مرزااصغر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کھیوڑہ کے نوجوان پڑھ لکھ کر اپنے شہر اپنے والدین اور اپنے استاتذہ کا نام روشن کریں، شہر کے بچوں کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتا ہوں اور شہر کے جو بچے کسی بھی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور وہ کسی بھی جگہ مزدوری کر رہے ہوں میں ان کے والدین سے پرزور گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنے بچوں کو سکول داخل کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان بچوں کے مکمل اخراجات برداشت کروں گا تاکہ ہمارے شہر کے بچے تعلیم پڑھ لکھ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزاریں، میرے اللہ نے چاہا تو میری جتنی زندگی ہوئی میں اپنے شہر کھیوڑہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا رہوں گا اور اپنے شہریوں کی خدمت جاری رکھوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.