جہلماہم خبریں

بھائی کرم سنگھ گردوارہ جیسی تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش وقت کی ضرورت ہے۔ کامران لاشاری

جہلم: والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی حکومت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے جہلم کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے ہمراہ اٹھارویں صدی میں تعمیر ہونیوالا گردوارہ بھائی کرم سنگھ جہلم کا خصوصی دورہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسے تاریحی مقامات کی تزئین و آرائش وقت کی ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر نے گردوارے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کنزرویشن انجم الثاقب، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، سینئر صحافی راجہ وقار،نعیم بھٹی اور دیگر افسران موجود تھے ۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی حکومت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ گروارہ کی پرانی تصویروں اور نقش کے مطابق اس کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائیگا، یہاں پر لوک ورثہ اور میوزیم کے ساتھ ساتھ بک سینٹر اور ریسٹورنٹس کی تعمیر کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ گردوارے کا ترقیاتی کام اس سے قبل 1938 میں شروع کیا گیا جو 1944 میں مکمل ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ایسے مقامات کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں کام مکمل ہونے پر سکھ یاتریوں اور دیگر سیاہوں کے لئے گردوارہ بھائی کرم سنگھ کو کھولا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے گردوارہ بھائی کرم سنگھ کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کے لئے لیب کی مدد سے کام کیا جائیگا۔ اس ضمن میں فیڈرل منسٹر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی ہدیات کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے قلع روہتاس میں واقع گردوارہ چوا صاحب اور جنم اسنان ماتا کور کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا اور اسکی بحالی کے لئے ہدایات جاری کیں۔
ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے کہا ہے کہ ایسی عمارتوں کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں گردوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی کے ساتھ ساتھ گردوارہ چوا صاحب اور جنم اسنان ماتا کور کو اصل حالت میں محفوظ کرنے اور ضروری تعمیراتی کام مکمل کرنے کے بعد سکھ یاتریوں اور دیگر سیاہوں کے لئے کھولا جائیگا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینا شہزاد محموب، عمران احمد، خالد محمود اور دیگر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button