پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلم

حکومت تاجر برادری کو محدود اوقات کار میں کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔ شکیل احمد چوہدری

جہلم: تاجر برادری کو محدود اوقات کار میں کاروبار کھولنے کے لیے حکومت جلداز جلد حفاظتی تدابیر پر مبنی ایس او پی طے کر کے 14اپریل کے بعد کاروبار کھولنے کی اجازت دے، تاجروں کے بجلی اور گیس کے بل تین ماہ کے لیے موخر کئے جائیں ، تین سو یونٹ تک بجلی اور ایک ہزار تک گیس بل تین ماہ کے لیے معاف کیے جائیں، طویل لاک ڈاؤن سے معاشی بحران کے اثرات نمایا ں ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل احمد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں حکومت بلخصوص ضلعی انتظامیہ جہلم نے کورونا وائرس کے پھلاؤ کور وکنے کے لیے جو موثر اقدامات کیے ہیں وہ قا بل تعریف ہیں لیکن طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی بحران کے اثرات بھی نمایا ں ہو رہے ہیں۔

شکیل احمد چوہدری نے کہا کہ تا جر برادری حکومت کی اجازت کے بغیر کاروبار نہیں کھولیں گے لیکن حکومت تاجر برادری کے مطالبات کو مثبت انداز میں لے اور تاجروں کے جائز مسائل حل کرے تاکہ ملک کو بیک وقت کورونا اور معاشی بحران سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ 24مارچ سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوا تھا لاک ڈاؤ ن کے فورا بعد تاجراور صنعت کار برادری نے بے روزگاروں کی ہر ممکن مد د کی لیکن اب صورت حال یک سر بدل گئی ہے اور طویل لا ک ڈاؤ ن کی وجہ سے تاجر برادری کو کیش کے مسائل درپیش ہیں کیونکہ اُنہوں نے اعلٰی اخلاق کا مظاہر ہ کرتے ہوے نا صرف ملازمین کو تنخوایں بلکہ غر یب اور ڈیہاری دار طبقے کی راشن اور کیش کی صورت میں بھر پور مد د کی۔

انہوں نے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتا ہے کہ ڈاکٹروں کے جائز مطا لبات مانتے ہوئے انہیں حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں کیو نکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے پاکستان کے تمام ڈاکٹر ،نرسیزاور پرامیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔

اس پریس ریلزکے موقع پر سینئر نائب صدر جاوید اسلام قریشی ،نائب صدر نائب صدرشیخ شہزاد اصغر بھی موجو د تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close