سوہاوہ

فرخ الطاف کی انتخابی مہم عروج پر، متعدد برادریوں اور اہم شخصیات کی حمایت سے پوزیشن مستحکم ہو گئی

سوہاوہ: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواراین اے 66سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ، متعدد برادریوں اور اہم شخصیات کی حمایت سے پوزیشن انتہائی مستحکم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواراین اے 66سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے۔

یونین کونسل کوہالی و دیگر مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فرخ الطاف امیدوار برائے قومی اسمبلی ، راجہ یاور کمال امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی ، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے تحصیل سوہاوہ میں ترقیاتی کام کروانا اپنی توہین سمجھی جس کی وجہ سے آج کے ترقی یافتہ دور میں تحصیل سوہاوہ کے درجنوں دیہاتوں کے باسی جوہڑوں سے پانی پینے پر مجبورہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات نام کی کوئی چیز موجود نہیں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ووٹرز کو یقین دلایا کہ اگر آپ نے ہمارے اوپر اعتماد کیا اور کامیاب بنایا تو حلقے کے عوام کی محرومیاں ختم کر دی جائینگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button