جہلم

ڈپٹی کمشنر کا جہلم شہر، سہولت بازار جہلم اور جامعہ ہائی سکول کا دورہ، سہولیات اور اقدامات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے جہلم شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی، کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے ایم سی دفتر میں اجلاس منعقد کیا۔

اس موقع انہوں نے ہدایات دیں ہیں کہ تین دن میں رکشہ سٹینڈبنوایا جائے ، کنٹونمنٹ بورڈ میں صفائی کے حوالے سے بات کی گئی،پارکنگ کے مسائل سمیت،الطاف پارک میں جاری کام کے بارے تفصیلات حاصل کیں، صفائی، پودے لگانے، دریا کے کنارہ ،لائٹس ، ہٹ بنانے کی تجویز دی گئی۔ ڈی سی جہلم نے ایم سی جہلم کے اہلکاران کوصفائی کے حوالے سے ضروری ہدایت دیں۔

بعد ازاں انہوں نے الطاف پارک میں جاری صفائی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پرڈی ایف او سدھیر مغل، ایڈوکیٹ فرخت ضیاء کمال اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے افغانہ مسجد، فلڈ بند، ریور روڈ اور باغ محلہ میں بھی صفائی کروانے کا کہا۔

دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راؤ پرویز اختر نے ایم سی دفتر میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جہلم سمیت دیگر تین تحصیلوں و دور دراز علاقوں میں صفائی کے انتظامات مکمل کرنے کے لئے ایم سیز، لوکل گورنمنٹ، فارسٹ، ایگریکلچر اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کام کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سہولت بازار جہلم کا اچانک دورہ کیا،گوشت،دالوں،سبزیوںوفروٹ کے نرخوں اور معیار کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے مختلف دکانوں کا دورہ کیا،دکانداروں و بازارمیں آئے خریداروں سے نرخوں اور معیار بارے پوچھا۔

ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ بزدارحکومت کی ہدایت پراشیاء ضروریہ مقررہ نرخوںسے بھی کم قیمت پر سہولت بازاروں میں دستیاب کی جا رہی ہیں،آٹا بیس کلو تھیلہ 840 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضروری ہدایات دیں، انکا کہنا تھا کہ ان بازاروں میں سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمتوں پر اشیا خوردنی کی فرہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول کا دورہ کیا، وہاں مختلف کلاس رومز میں گئے ، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی پیروی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے تدریسی عمل کے دوران سماجی فاصلہ بارے چیکنگ کی، کلاس رومز میں ماسک کا استعمال اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ تمام سکولوں میں ڈس انفیکشن سپرے، صفائی کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button