پنڈدادنخان

شکیل شیراز ایڈووکیٹ پنڈدادنخان بار ایسوی ایشن کے نائب صدر منتخب، سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد

پنڈدادنخان کے سینئر صحافی و معروف قانون دان شکیل شیراز ایڈووکیٹ کو بارایسوسی ایشن پنڈدادنخان کا نائب صدر منتخب ہونے پر پی ٹی آئی رہنما حلقہ PP27 ملک عبید انوار،ایم ایس سول ہسپتال کھیوڑہ ڈاکٹر مدثر حسین،تیمور خان بلوچ،کھیوڑہ کی ہر دلعزیز شخصیت شاہد عمران،ملک تنویر،چوہدری توقیر،راجہ احسن اور عظیم سرور، معروف قانون دان شکیل شیراز ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر مبارکباد کے لیے تشریف لائے اوران کو مالا پہناتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شکیل شیراز نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام سپورٹرز اور وٹرز، دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور کمزور افراد کو انصاف دلانے کے لیے فری مقدمہ لڑ کر انکا حق دلانا بھی عبادت اور خدمت خلق ہے میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے افراد کی مدد کی جائے زندگی میں کامیابیاں نیک نیتی اور دعاوں کی بدولت نصیب ہوتی ہیں بطور بار نائب صدر بھی میں اپنی پوری کوشش جاری رکھوں گا کہ نومنتخب کابینہ کے ہمراہ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں اور غریب غربا کا سہارا بن سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button