جہلم

سکولوں کے اردگرد گندگی کے ڈھیر، طلباء و طالبات اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا

جہلم: اندرون شہر میں واقع گورنمنٹ ہائی سکولوں کے اردگرد گندگی کے ڈھیر ، سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور اساتذہ و ملازمین کو غلاظت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ، میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرکوڑے کرکٹ کے ڈھیرلگانے لگے ، شہری حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر میں واقع سکولوں کے اردگرد گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، گندگی کے ڈھیروں کیوجہ سے مسلسل تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے ،سکولوں سے ملحقہ آبادیا ں بھی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں ، میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر سول لائن روڈاور بازاروں میں صفائی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کی 33 سے زائد وارڈز صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے ملحقہ گلی محلوں اور سرکاری تعلیمی اداروں کے باہر لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ختم کروانے کے لئے از خود شہر کا دورہ کریں اور کام نہ کرنے والے سینٹری ورکروں کی جگہ فرض شناس ایماندار سینٹری ورکرز کو بھرتی کرکے شہر کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button