جہلم

رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیراہتمام 28 ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 16اگست کو ہو گا

جہلم: رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیراہتمام 28 ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ گورنمنٹ مڈل سکول(بوائز) جادہ جہلم کا افتتاح 16 اگست 2018 ء بروز جمعرات وقت صبح10:30 بجے ہو گا جس سے جہاں سکول کے 850 بچے مستفید ہوں گے اسی کے ساتھ اہل علاقہ کو بھی پینے کا صاف اور صحت مند پانی میسر ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار طارق مغل چیرمین رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور بالخصوص بچوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مستقبل کے معمار بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رومٹ کے فلٹریشن پلانٹ پر بھی کام جاری ہے جادہ سکول کے بعد جلد اسکا کام مکمل ہو جائیگا اور اس کا افتتاح کرکے عوام کیلئے جلد کھول دیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو سکے عوام کو پانی کی نعمت سے مالامال کر سکیں اور ان دوردراز علاقوں میں بھی کام کر سکیں جہاں لوگ دوردراز سے پانی بھر کر لاتے ہیں، اس موقعہ پر ڈاکٹر اعجاز احمد (سی ای سی) آفتاب مغل(ٹیکنیکل انچارج) بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button