ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی کے علاقہ دانی دہرہ کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خواتین سمیت 3 افراد زخمی

ڈومیلی کے علاقہ دانی دہرہ کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خواتین سمیت تین افراد زخمی، گاڑی والا ٹکرمارکربھاگ نکلا، زخمیوں کو آرایچ سی ڈومیلی منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ دانی دہرہ کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کیا جہاں پر تینوں کوطبی امداد دی گئی، ایک خاتون کو حالت زیادہ خراب ہونے پر جہلم ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفرکردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم گاڑی جو ڈومیلی کی طرف سے گئی اور دانی دہرہ کے قریب مدن کی طرف سے آنے والے موٹرسائیکل کو ٹکرماری اور موقع سے فرار ہوگیا، موٹرسائیکل کا کافی نقصان ہواہے، موٹرسائیکل سوار کا نام محمدسکندر سکنہ ڈھوک شیرا بتایاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button