جہلماہم خبریں

بارشوں اور مون سون کی آمد کے حوالہ سے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری مکمل کر یں۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبٹنے کے لئے کہا ہے کہ بارشوں اور مون سون کی آمد کے حوالہ سے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری مکمل کر یں۔

انکا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں ریسکو1122اور ایم سیز اپنے آلات آپریشنل کر یں اور کسی کی ہنگامی صورتحال سے نبھٹنے کے لئے محکمہ 1122 متحرک ہے ۔نالوں کو صفائی،واٹر سپلائی سکیموں کی صفائی اور انکی مرمت کرکے فنکشنل کریں،تمام برساتی نالوں اور گٹروں کی صفائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں،ممکنہ شہری سیلاب سے نبٹنے کے لئے تمام آلات کو چیک کریں اور ہنگامی منصوبہ تیار کریں۔

بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل محمود نے اجلاس کو بتایا ہے کہ ضلع میں 32 ریلیف کمپس قائم کیے جا سکتے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹیمیں الرٹ ہیں، نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، اجلاس میں انہوں نے وارننگ دینے سے لے کر سیلاب میں پھنس جانے والے افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے بارے بتایا۔

اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد ارشد،ڈاکٹر فیصل محمود ایمرجنسی آفیسر جہلم، اسسٹنٹ کمشنرجہلم ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ڈاکٹر وسیم اقبال سمیت دیگرضلعی محکموں کے سربراہان شریک تھے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ایم سیز اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کو ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارر ہیں۔ میونسپل کارپوریشن و کمیٹیاں اپنی تحصیلوں میں نشینی علاقوں کا سروے کر لیں اور بارشیں زیادہ ہونے کی صورت میں ان علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ڈی واٹرنگ سیٹ تیار حالت میں رکھیں۔ متعلقہ حکام سیلاب کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ضلع میں قائم حفاظتی بندوں کا بھی معائنہ کر لیں اور ضرور ی مقامات پر ان بندوں کومضبوط بنا لیں۔

ریسکیو 1122کے ضلعی انچارج ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دورا ن ریسکیو آپریشن کے لیے ان کی ٹیم ہمہ وقت تیار ہے اور تمام ضروری آلات درست حالت میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close