جہلم

مثبت صحافت کرکے ہم معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چوہدری عابد محمود

جہلم پریس کلب کے سابق صدر چوہدری عابد محمود نے کہا ہے کہ مثبت صحافت کرکے ہم معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، مثبت صحافت معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے اور علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لئے اہم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے صحافیوں کو اپنے سینئرز کا احترام اور تعاون کرنا چاہیے اور مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لئے سینئر صحافیوں کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ علاقائی وعوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ نظروں سے اوجھل علاقائی مسائل منظر عام پر لاتے ہوئے ان کے حل کے لئے کردار ادا کریں، نئے آنے والے صحافیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت صحافت کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافت ایسا پیشہ ہے کہ جس سے ہم معاشرے میں پنپنے والی برائیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں ، زرد صحافت کرنے والے تھوڑے وقت کے لئے اپنا نام بنا لیتے ہیں جبکہ مثبت صحافت کرنے والوں کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button