دینہاہم خبریں

دینہ میں 65 سالہ نامعلوم شخص نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی

دینہ: 65سالہ نامعلوم شخص نے ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی ،خودکشی کرنے والے شخص کے اعضاء دور دور تک جا بکھرے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم پہنچا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بوڑا جنگل دینہ کے مقام پر ایک نامعلوم 65سالہ شخص نے کراچی سے راولپنڈی جانے والی خیبر میل کے نیچے آکر خود کشی کر لی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دیا۔

خود کشی کرنے والے شخص کی جیب سے صرف550روپے برآمد ہوئے اس کے علاوہ شناخت کے لئے کوئی چیز برآمد نہ ہوئی ،پولیس تھانہ دینہ نے رپورٹ درج کر لی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button