دینہ

نواسہء رسول سید الشہداء حضرت امام حسین ؑکی یاد میں عزاداری کی مجالس، جلوس و سبیلوں کا سلسلہ جاری

دینہ: تحصیل دینہ اور گرد و نواح میں نواسہء رسول سید الشہداء حضرت امام حسین ؑکی یاد میں عزاداری کی مجالس ، جلوس و سبیلوں کا سلسلہ جاری ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فول پروف سیکیور ٹی کے انتظامات مکمل۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ20 ستمبر2018؁ء بروز جمعرات 9محرم الحرام موضع ہڈالہ سیّداں میں انجمن امامیہ سادات ہڈالہ سیداں (ایڈ ہاک)کمیٹی کے زیر اہتمام مقامی امام بارگاہ ہڈالہ سیداں میںمجلس عزا ٹھیک دن 10بجے شرو ع ہو جائے گی جس میں مولاناسیّد امتیاز عباس کاظمی آف لاہور،ذاکر مسافرہ شام سیّد اشرف حسین کاظمی ،ذاکر ِ آل عباعلی وارث ڈھکو آف لاہورخطاب فرمائیں گے۔

دوران مجلس نماز کا وقفہ ہو گا اختتام مجلس پردِن 2بجے شہبیہ علم حضرت عباس علمدار برآمد ہو گاجو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام پانچ بجے مرکزی امام بارگاہ اختتام پذیر ہوگا ،پنڈال تالاب والی جگہ پر عزادارزنجیر زنی و ماتم داری کریں گے جس کے لئے مقامی ڈاکٹر و پرائمری ھیلتھ سینٹرتحصیل دینہ زخمی عزاداروں کو فرسٹ ایڈ مہیا کرے گی ۔

ایڈکمیٹی کے اراکین نے حسب روایت تمام پروگراموں کو پُرامن اورسیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کے تعاون سے امن کمیٹی اور رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔اے سی تحصیل دینہ کی زیرِنگرانی میونسپل کمیٹی دینہ کے چیئرمین میاں عاشق،تحصیل میونسپل آفیسر سلیم شہزاد نے مرکزی جلوس کے تمام راستوں کی صفائی،فلڈ لائٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

دریں اثنا10محرم یومِ عاشورہ کو چک عبدالخالق ،آغا لعل بادشاہ برادران بنگلہ اسد آباد شیخوپور، قلعہ روہتاس اورتحصیل دینہ کی امام بارگاہوں میں بھی روایتی جلوس شہبیہ ذولالجناح و علم تعزیہ و مجالس ہائے عزاداری کے پروگرام بھی ترتیب دے دیے گئے ہیں جبکہ ڈی پی او جہلم سیّد مصطفی تنویر کی ہدایت پرایس ایچ اوتھانہ دینہ محمد اکرم ،انچارج تھانہ منگلااورمحمد عمران سٹی چوکی دینہ نے مرکزی جلوسوں کو حتمی شکل دے کرسی ٹی وی کیمرے اورواک تھرو گیٹ لگا کر فول پروف انتظامات مکمل کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button