یوکے میرج انگلش کی کلاسز افغانستان سے ایس ایل ایس کالج سے آن لائن لے کرکامیاب ہو گئی۔ شغلہ احمد

0

جہلم: UKمیرج انگلش ٹیسٹ کیلئے افغانستان کے شہر ننگرہار سے SLSکالج جہلم کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک سے 3ماہ آن لائن کلاسز لیںاور کامیاب ہو گئی۔ مجھے UKسے SLSکا بتایا گیاکہ بہترین ادارہ ہے۔

ان خیالات کا اظہارافٖغانستان (ننگرہار) سے تعلق رکھنے والیSLSکالج کی آن لائن سٹوڈنٹ شغلہ احمد نے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے پر کیا، انہوں نے بتایا کہ شروع میں اس ٹیسٹ کو پاس کرنا میں ناممکن سمجھتی تھی لیکن ا یم ڈی SLSسرفراز ملک نے ذاتی دلچسپی لے کر پڑھایا اور نہ صرف میں بلکہ تمام آن لائن سٹوڈنٹس کامیاب ہو گئے۔SLSکے ریگولر اور آن لائن کلاسز لینے والے سارے امیدوار کامیاب ہو تے ہیں۔

تفصیل کے مطابق UKمیرج A1انگلش ٹیسٹ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوا۔ اس ٹیسٹ میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں اور افغانستان سے امیدواروں نے شرکت کی ۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میںافغانستان (ننگرہار) سے تعلق رکھنے والیشغلہ احمد ، کوئٹہ (المدار روڈ) سے تعلق رکھنے والی امیر بیگم، پشاور کی سفیہ رانی، گوجرانوالہ کی حمیرا خان، جہلم(کنتریلہ ) کی یاسمین ندیم، جہلم (مجاہد آباد) کی سمرہ، رحیم یار خان کی ندا سمیر ، جہلم (لوٹا) کے محمد عتیق اور دیگر نے یو کے آئلز لائف سکلز UK میرج انگلش ٹیسٹ میں مطلوبہCEFR لیول A1حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

برطانیہ شادی کر کے جانے والوں کیلئے یہ ٹیسٹ برطانیہ گورنمنٹ نے ویزہ اپلائی کرنے کیلئے لازمی قرار دیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج سرفراز ملک نے طلبہ وطالبات کی شاندار کارکردگی پر انہیں اورSLSکالج کے محنتی سٹاف کو مبارکباد دی جن کی وجہ سے ادارہ مسلسل کامیابیوں کی راہوں پہ گامزن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.