دینہاہم خبریں

ایک ناتجربہ کار کو وزیراعظم کی سیٹ پر بٹھا کر عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ چوہدری ندیم خادم

دینہ: سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کی کھوکھا میں دبنگ انٹری ،تحریک انصاف کا ایک اور سابق کونسلر حاجی افتخار اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

اس موقع پر چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ حکومت کو بنے 2سال ہوئے ہیں اور تنگ آ کر لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں میں چوہدری آصف ،حاجی افتخار اور چوہدری فیضان کو خوش آمدید کہتا ہوں ان لوگوں کا شامل ہونا ہم پر او ر ہماری جماعت پر اللہ تعالیٰ کا خاص کر م ہے۔

چوہدری ندیم خادم نے کھوکھا میں تحریک انصاف کے سابق کونسلر حاجی افتخار کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھاندلی زدہ الیکشن تھا جس میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی اور آج اس ناکام حکومت کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا ان کے اپنے لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ایک دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک نا تجربہ کار انسان کو وزیر اعظم کی سیٹ پر بٹھا کر عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،ہر صنعت کار ،تاجر ،زمیندار پریشان ہے اور اس حکومت کو بد دعائیں دے رہا ہے ،پچھلے 5سال یہ پارٹی اپوزیشن میں بیٹھ کر یہ کہتے رہے کہ جب بھی لاء ان آڈر کا مسئلہ بنتا ہے جب بھی کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو اس کا ذمہ دار ملک کا وزیر اعظم ہو تا ہے تو آج موٹر وے پر جو سانحہ پیش آیا اس کا ذمہ دار کون ہے کہاں گیا ملک کا وزیر اعظم کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں ہے۔

سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے مزید کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہو ں گے اور ملک میں خوشحالی ہو گی۔

تقریب سے سابق ضلعی وائس چیئر مین ڈاکٹر بشیر،چوہدری آصف ،چوہدری شہزاد،حاجی افتخار نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر چوہدری قدیر سابق چیئر مین یوسی سوہن ، چوہدری شازم عباس، چوہدری وقار علی ،چوہدری قیصر مشتاق، چوہدری زبیر، چوہدری امت رسول ،چوہدری شاہد ،چوہدری تنویر ،حاجی مظفر،حاجی غلام غوث ،چوہدری زاہد، چوہدری مختار، چوہدری حسن اختر، اصغر مشتاق، چوہدری اسلم ،چوہدری محبوب الٰہی سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button