ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

ڈومیلی کے علاقہ سمبلی کے رہائشیوں نے علاقہ کی ترقی کے لئے راجہ سفیر اکبر کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

سوہاوہ: علاقائی سیاست میں راجہ سفیر اکبر کا زبردست چھکا، ڈومیلی کے علاقہ سمبلی کے رہائشیوں نے علاقہ کی ترقی کے لئے راجہ سفیر اکبر کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 25 راجہ سفیر اکبر کی ڈومیلی کے علاقے سمبلی میں دبنگ انٹری، پورے گاؤں ”سمبلی” نے پرانے گروپ کو خیرباد کہہ کر راجہ سفیراکبر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر سابق کونسلر راجہ محبت خان نے کہا ہمارا جینا مرنا راجہ سفیر اکبر کے ساتھ ہے، راجہ سفیراکبر جس پارٹی میں جائیں ہم ان کے فیصلے پہ لبیک کہیں گے۔

ظریف قادری نے راجہ سفیر اکبر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا راجہ سفیراکبر وہ واحد لیڈر ہیں جو ہمارے علاقے کو پسماندگی سے نکال سکتے ہیں، اپنے ساتھیوں سمیت راجہ سفیراکبر کی حمایت کااعلان کرتا ہوں۔

راجہ سفیر اکبر نے شاندار استقبال پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شائاللہ میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا اور اللہ کی مدد سے آپ سب کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button