پنڈدادنخان

پنڈی سیدپور بھٹو کالونی کا نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پنڈی سیدپور: انتظامیہ کی نااہلی، پنڈی سیدپور بھٹو کالونی کا نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پنڈدادن خان جہلم روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،نکاسی آب نہ ہونے سے پنڈی سیدپور بھٹو کالونی میں بدبو دار گندا پانی سٹرک پر اکھٹا ہوجاتا ہے ،پیدل چلنے والے افراد کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے مکمل خاموشی لمحہ فکریہ ، جو کئی عرصہ سے پنڈی سیدپور بھٹو کالونی کے سامنے گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے جس کی وجہ سے مین روڈ پر کھڑا گندا پانی پنڈی سیدپور بھٹو کالونی میں انتہائی موذی بیماریاں پھیلنے لگی۔

پنڈی سیدپور بھٹو کالونی کے رہائشیوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button