دینہ

دینہ میں پٹرول پمپ کے گودام میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر خاکستر

دینہ: جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ،دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا ،لاکھوں کا نقصان ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح 7بجے کے قریب دینہ جی ٹی روڈ پر واقع ٹوٹل پمپ کے سٹور میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا، ریسکیو 1122کی بروقت کارروائی سے مزید کروڑوں کا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button