جہلماہم خبریں

ایک صوبائی اسمبلی کی نشست کم ہونے سے حلقوں میں تبدیلی ناگزیر ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرجہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست ضلع جہلم سے کم ہوئی ہے جس کیوجہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تبدیلی ناگزیر ہے جبکہ کوشش ہوگی کہ ضلع جہلم کی باؤنڈری کو نہ چھیڑا جائے اور قومی اسمبلی کیلئے حلقہ بندی موجودہ صورتحال کے مطابق برقرار رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع جہلم کی باؤنڈری موجودہ پوزیشن پر برقرار رہے اورقومی اسمبلی کے حلقوں میں تبدیلی نہ کی جائے آبادی کے حساب سے چونکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کم ہوئی ہے اس لیے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تبدلی لازم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرائے عالمگیر یا گجر خان کو ساتھ نہیں ملایا جارہا ہے حلقہ بندیوں کیلئے ضلع جہلم کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا اگر کسی کو اعتراض ہوا تو درخواست دائر کر سکتا ہے جس پر سماعت ہوگی اگر ضروری ہوا تو ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button