میڈیا پر سنسر شپ مارشل لاء ادوار سے بدتر ہے۔ چودھری عابد محمود

0

جہلم: میڈیا پر سنسر شپ مارشل لاء ادوار سے بدتر ہے ،میڈیا کورٹس کے قیام کا مقصد خوفزدہ کر کے دباؤ میں لانے کا بھونڈا طریقہ ہے، آزادی صحافت پر کوئی بھی قدغن آزادی صحافت پر حملہ تصور کیا جائیگا۔

اِن خیالات کا اظہار صدر جہلم پریس کلب چودھرری عابد محمود نے اخبار نویسوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میڈیا پر قدغن کے کسی بھی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں میڈیا کو پہلے ہی سنسر شپ کا سامنا ہے، حکمران میڈیا کو ڈرادھمکا کر مارشل لا ء کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میڈیا کورٹس کے قیام کا مقصد میڈیا کو خوفزدہ کر کے دباؤ میں لانے کا بھونڈہ طریقہ ہے۔

چودھری عابد محمود نے کہا کہ ملک بھر کے صحافی میڈیا کورٹس کے قیا م کو مسترد کرتے ہیں میڈیا تنازعات کے حل کے لیے پریس کونسل آف پاکستان پیمرا کونسل برائے شکایات ، ویج بورڈ عملدآمد ٹریبونل موجود ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے ناکامی کے بعدحکومت میڈیا کورٹس قائم کرنے جیسے اقدامات کی کوشش کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے روش تبدیل نہ کی تو ملک بھر کے صحافی سڑکوں پر ہوں گے اور دمادم مست قلندر ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.