بجٹ کے نام پر حرام خوری کا بازار گرم، کئی کئی ماہ سے مال کی ذخیرہ اندوزی ، اب نئے ریٹس پر بیچنے لگے

0

جہلم: بجٹ کے نام پر حرام خوری کا بازار گرم، کئی کئی ماہ سے مال کی ذخیرہ اندوزی ، اب نئے ریٹس پر بیچنے لگے ، ہر دوکاندار کے اپنے ریٹ، شہری لٹ گئے، پرائس کنٹرول گمشدہ۔

ضلع جہلم کے تاجروں نے جہاں ماہ رمضان میں خود ساختہ مہنگائی کرکے حرام خوری کے ریکارڈ قائم کئے وہیں رمضان کے بعد اب بجٹ کے بہانے ہر چیز من مانے ریٹس پرفروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بجٹ سے تین چار قبل ہی دوکانداورں نے سامان غائب کر دیا اور سپلائی نہ ہونے کے بہانہ لگا کر گاہکوں کو ٹرخاتے رہے۔

گزشتہ روز بجٹ پیش ہوتے ہی کئی کئی ماہ قبل خریدی گئی اشیاء کو نئے ریٹس پر بیچنا شروع کر دیا ہے جبکہ بجٹ کے بعد نام نہاد مہنگائی کے نام پر ہر دوکاندار نے اپنا ریٹ مقرر کر رکھا ہے ایک دوکاندار پر سگریٹ 60روپے تو دوسری پر 70ہے چینی کہیں 65روپے ہے تو کہیں 74روپے ، اسی طرح دیگر اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ ، کمیٹی ممبران سب عرصہ دراز سے لاپتہ ہو چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.