ضلع جہلم میں شاپنگ بیگ پر پابندی بھی سیاسی بیان ثابت ہوئی، ڈی سی کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہوسکا

0

جہلم: ضلع جہلم میں شاپنگ بیگ پر پابندی بھی سیاسی بیان ثابت ہوئی، ڈی سی کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہوسکا، شہریوں کا اظہار مایوسی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں گندگی اور سیوریج کی بندش کا سب سے بڑا سبب پلاسٹک شاپنگ بیگ ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف گندگی میں زبردست اضافہ ہو چکا ہے بلکہ شہر بھر کے نالے بھی بند ہو چکے ہیں۔

چند روز قبل ڈی سی جہلم سیف انورجپہ نے شاپنگ بیگ پر پابندی کی ہدایت جاری کی لیکن متعلقہ اے ڈی سی ، اے سی اور سی او سطح کے افسران نے اس ہدایت کو بھی حسب سابق معمول کا بیان سمجھ کر ٹال دیا اور اب تک شاپنگ بیگ پر پابندی نہیں لگائی جاسکی۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ عوامی فلاح کے کاموں میں افسران ہمیشہ غفلت برتتے ہیں ڈی سی جہلم فوری طور پر اس فیصلہ پر عمل درآمد کروائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.