موسم میں تبدیلی؛ مکھیوں اور مچھروں کی بہتات، شہری ملیریا، بخار اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے

0

جہلم: موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے ،شہری ملیریا، بخار اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے شہر اور گردونواح میں مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کے خاتمے کے لئے سرکاری طور پر سپرے نہیں کروایا جا رہا ۔ بازاروں میں کٹے ہوئے پھلوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کے بیٹھنے کے باعث گیسٹرو کی بیماری نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

اس بارے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرفواد مجید چوہدری کا کہنا ہے کہ ملیریا و ڈینگی بخار سے بچنے کے لئے بچوں کیلئے گھروں میں مچھر مار سپرے کروائیں اور بازارسے کھانا کھانے کی بجائے گھر میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کھانے استعمال کرنے سے ان امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے ، میونسپل کمیٹی کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتوں سے شہر میں مکھی و مچھر مار سپرے نہیں کروایا گیا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم، چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور دیہی علاقوں میں بلاامتیاز مچھر مار سپرے کروانے کے انتظامات کئے جائیں تا کہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.