دینہ میں نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

0

دینہ: نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ،لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی ،شناخت نہ ہونے پر امانتاً دفنا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 45سال تھی کی لاش پل کے نیچے پڑی دکھائی دی جو بظاہر ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوا۔

لوگوں نے صبح دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کیا ،نامعلوم شخص کی شناخت کے لئے لاش کو مین چوک میں رکھا گیا مگر شناخت نہ ہو سکی بعد ازاں لاش کو امانتاً دفنا دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.