پنڈدادنخان جہلم روڑ پرموٹر مکینکوں نے روڑکے درمیان گاڑیوں کی مرمت کا کام کرنا شروع کردیا

0

جلالپورشریف: پنڈدادنخان جہلم روڑ پرموٹر مکینکوں نے روڑکے درمیان گاڑیوں کی مرمت کا کام کرنا شروع کردیا، مین روڑ گلی کا روپ دھار گئی جس کی وجہ سے اگر روڑ بلاک رہنے لگا ،انتظامیہ نوٹس لینے سے گریزاں، انتظامیہ کی انتہائی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے ڈھیری آرائیاں ،چک شادی دھریالہ جالپ کے علاوہ پنڈدادنخان ،جہلم روڑ پر موٹر مکینکوں نے روڑ پر اپنی دکانیں کھول لی جس کی وجہ سے پنڈدادنخان روڑ اکثر بلاک رہنا شروع۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جہلم روڑ پر انتظامیہ کی انتہائی غفلت کی وجہ سے گاڑیوں کے مکینکوں نے اپنی دوکانیں چھوڑ کر مین روڑ پر بیٹھ کر گاڑی کی مرمت کرنا شروع کردی جس میں پہلے نمبر پر ڈھیری آرئیاں دوسرے نمبرپر چک شادی،تیسرے نمبر پر دھریالہ جالپ ، چوتھے نمبرپر ہرن پور چک نظام موڑ ہوٹل کے سامنے ڈرائیور حضرات اپنی ہیوی ڈیوٹی گاڑیاں مین روڑ پر کھڑی کرکے ہوٹل کے اندر داخل ہوجاتے ہیں۔

باہر مین روڑ انتہائی کم جگہ ہونے کی وجہ سے مسافرگاڑیوں کے علاوہ دیگر ٹرانسپورٹ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں، اسی طرح ڈھیری آرائیاں کے مقام پر ہوٹلوں کے دونوں طراف گاڑی کے ہجوم کے علاوہ موٹر مکینکوں نے بھی اپنی دکانوں کو چھوڑ کر مین روڑ پر گاڑیوں کی مرمت کا کام شروع کررکھا ہے۔

شہریوں کے منع کرنے پر ہوٹل مالکان اور موٹر مکینک حضرات آگ بھگولا ہوجاتے ہیں اور کہتے ہے جوکرنا ہے کرلے ہمیں کوئی مائی کا لال پوچھنے والا نہیں،شہریوں نے ۔ڈی سی جہلم سے التجاء کی ہے کہ ہم پر رحم کیا جائے اور ان تجاوزات مافیاں سے ہماری جان چھڑوائی جائے،تاکہ روڑ پر دوسری ٹرانسپورٹ کے علاوہ مسافروں اور شہریوں کو اس مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.