پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم ہر فورم پر جا رہے ہیں۔ شاہد باگوان

پنڈدادنخان: شہر میںسکر مشین نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی گلیوں میں تلاب کا منظر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سکر مشین خریدنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کوشش شروع کردی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد شہر یوں کی سہولت سکر مشین دستیاب ہوگی۔

یہ گفتگو میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے قائد حزب اختلاف تعمیر پنڈدادنخان قائد شاہد باگوان نے صحافیوں سے کی۔ انھوں نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے تعمیر پنڈدادنخان گروپ انتہائی خلوص کے ساتھ محنت کر رہا ہے اور ہمارا مشن ہے کہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔اس کے لیے ہم اپنی تمام توانیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کونسلرز کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور وہ شہر کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم ہر فورم پر جا رہے ہیں۔چیئرمین کی نااہلی کی وجہ سے ہم سب کونسلروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہریوں کی بہتری کے لیے کام شروع کروا دئیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button