جہلم

آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انور خان آفریدی

جہلم: ضلعی صدرآئی ایل ایف کرنل (ر) انور خان آفریدی نے کہاکہ این سے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں علی ترین نے برسر اقتدار پارٹی کی جانب سے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود جس جرات اور بہادری سے حکومتی امیدوار کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے کارکنوں کو لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی ہار پر دلبرداشتہ ہونے کی قطعی طور پر کوئی ضرورت نہیں ، علی ترین کی جانب سے ضمنی الیکشن میں 91 ہزار ووٹ لینا اس بات کا مظہر ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مذکورہ حلقہ سے تحریک انصاف دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرسی اقتدار پر براجمان نواز لیگ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عوام کو ان کے اصل حقوق دلوانے کے لئے سیاسی لیٹروں کے خلاف برسرِ پیکار ہیں پی ٹی آئی ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ، اور ہماری اصل قوت نوجوان نسل ہے جو عمران خان کی قیادت میں ملک کے اندر حقیقی سیاسی تبدیلی لاکر اپنی سابقہ محرومیوں کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار آزمائے ہوئے وڈیرے ، راجے مہارجے اور صنعت کار ہم پر مسلط ہوتے رہے تو تاقیامت محرومیاں ہمارا مقدر بنی رہیں گی ، حالات کا تقاضا یہی ہے کہ ملک کے کروڑوں عوام اپنے ووٹ سے انصاف کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائیں تاکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جاسکے جس میں امیر اور غریب میں تمام تفریق ختم ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button