جہلم

سماجی تنظیم کئیر ٹیکرز کی زیر نگرانی 9 ویں فلٹریشن پلانٹ کا کام مکمل

جہلم: سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کی جانب سے 9ویں فلٹریشن پلانٹ کے نگران اور انچارج شعبہ واٹر فلٹریشن اصغر مرزاکے مطابق جہلم شہر کے سب سے پرانے قبرستان روڈ پر واقع مرکزی جنازہ گاہ ڈھوک جمعہ کے باہر فلٹر یشن پلانٹ جوطویل عرصہ سے بند پڑا تھا کوشعبہ واٹرفلٹریشن کئیر ٹیکرز جہلم نے اپنی نگرانی میں لے کر دوبارہ قابل استعمال بنا دیا جس پر ہزاروں روپے لاگت آئی ہے ۔

اس حوالے سے چئیر مین اسفند یار اسد نے بتایا کہ شہر کے اس مرکزی علاقہ میں پلانٹ بند ہونے سے ہزاروں لوگوں کو پر یشانی کا سامنا تھا اور لوگ دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور تھے جس پر ہم نے اس پلانٹ کو اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کر کے چلا دیا ہے جس سے علاقہ کے ہزاروں لوگوں کوصحت بخش اور پینے کا صاف پانی ملے گا۔

انچارج شعبہ واٹر فلٹریشن اصغر مرزا نے بتایا کہ آج پلانٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور ٹرائل پر پانی چلایا جارہا ہے انشاء اللہ30مئی سے عوام الناس کو پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی پلانٹ کی بحالی میں ایکوا سیف واٹر فلٹریشن ایجنسی کا خصوصی تعاون حاصل ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close