پیسے نہ دینے پر خاتون کا کلینگ سیل، خاتون کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل، سی ای او ہیلتھ کو وضاحت دینی پڑ گئی

0

سوہاوہ: چیف ایگزیکٹو آفیسر جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا ہے کہ گتر جوک تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں ڈاکٹر عمیر خالد ڈپٹی ڈی او ایچ سوہاوہ نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عطائیوں کے خلاف مہم کے تحت متعدد کلینک کی چیکنگ کی اور صائمہ نامی عطائی ڈاکٹر کا کلینک کوالیفکیشن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی روابط ویب سائٹس پر اس کھولے سے ایک مذکورہ خاتون کی جانب سے ویڈیو بیان بھی دیکھا جا رہا ہے جس میں صائمہ نے الزام لگایا ہے کے پیسے نا دینے کی وجہ سے اس کا کلینک سیل کیا گیا ہے ، جبکہ اس بیان میں کوئی حقیقت نہ ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے ۔

سی ای او ہیلتھ نے بتایا ہے کہ جعلی ڈاکٹر صائمہ کومطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری طور پر دفتر میں جمع کروائے جو کہ ابھی تک موصول نہ ہو سکی ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کا کہنا تھا کہ خاتون یا اسکے نمائندے کی جانب سے سی ای او ڈی ایچ اے دفتر میں کوئی بیان ریکارڈ نہیں کروایا گیا نہ ہی کوئی ایسی درخواست بھیجی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزام تراشی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.