جہلم

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، قوم کشمیر یوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔ راجہ قاسم علی خان

جہلم: چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے کہاہے کہ کشمیر پاکستا ن کی شہ رگ ہے اور قوم کا ہر طبقہ کشمیر یوں کے لئے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حصول کیلئے ہر قسم کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی کوشش کا حصہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل آفس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا جس میں سرکاری افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی بقا کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اسے شہ رگ کہاتھا اور آج بھی قوم کا ہر فرد اسی نظریے کا پیروکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے واضح طور پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا ہے اور تمام عالمی طاقتوں کی اخلاقی ذمہ دار ی ہے کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button