جہلم

شاندار چوک جہلم کے ساتھ سڑک پر کھڑے موٹرسائیکل رکشوں کیخلاف کارروائی

جہلم: ٹریفک پولیس ان ایکشن،شاندار چوک کے ساتھ سڑک پر کھڑے تمام موٹرسائیکل رکشہ جات کے خلاف قانونی کارروائی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار احمد کے احکامات پر صدر موٹرسائیکل رکشہ جات حافظ سرفراز احمد کی مشاورت سے تمام موٹرسائیکل رکشہ جات کو اڈوں میں پابند کرنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے جس پر بتدریج عمل ہوگا جبکہ آج ٹریفک پولیس کی بہتر کارکردگی کے بعد صورتحال بہتر ہونے کے شواہد سامنے آرہے ہیں۔

تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آپریشن کو شاندار چوک کے علاوہ چوک اہلحدیث ،سول لائن،ریلوے روڈ،مین بازار اور تحصیل روڈ پر بھی کیا جائے تاکہ ٹریفک کے معمول بہتر ہوں اور شہریوں اور تاجروں کو ریلیف ملے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button