جہلم شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، طیب سلیم علوی

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایت پر جہلم شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسی ضمن میں سٹاف آفیسر ٹو ڈی سی جہلم طیب سلیم علوی کی سربراہی میں محکمہ زراعت کے اسٹاف کی ٹیم تشکیل دی گئی، طیب علوی کی نگرانی میں سول لائنز روڈ جہلم اور دیگر اندرون شہروں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کے لئے ٹیم نے مختلف مقامات پر پودوں کی د یکھال کے لئے صفائی کے اقدامات کیے، روڈ میڈین کی صفائی یقینی بنائی اور سڑکوں کی صفائی کے لئے انتظامات مکمل کیے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صبح 8 سے شام 6 بجے تک جادہ چوک تا سگرٹ فیکٹری جی ٹی روڈ پر صفائی مہم مکمل کی جا چکی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اگلے مرحلے میں اس مہم کے تحت شہر میں ہزاروں نئے پودے بھی لگائے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.