جہلم

جہلم کے SSE اساتذہ اور AEOs کا ضلعی اجلاس اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاورکمال سے ملاقات

جہلم: جہلم کے SSEاساتذہ اور AEOsکا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول دینہ میں ہوا جس میں ضلع بھر سے SSEاساتذہ اورAEOs نے شرکت کی، اجلاس میں مستقلی کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کی خاص بات یہ تھی کہ اس بارے میں واضح موقف اپنایا گیا کہ کیونکہ ہم سب NTS کا ٹیسٹ اورانٹرویو دے کرمیرٹ پر بھرتی ہوئے تھے اس لیے ہم مستقلی کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کسی ٹیسٹ اور انٹرویومیں شامل نہیں ہوں گے۔
انھوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر کے SSEاساتذہ اورAEOsکو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔
اجلاس کے بعد SSEاساتذہ اورAEOsکے وفد نے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال سے اہم ملاقات کی اور مستقلی کے لیے انھیں تفصیلی بریفنگ دی۔
ممبرصوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے اساتذہ کے مستقلی کے مسئلے کو ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے جلد پنجاب اسمبلی میں اس کے لیے ایک قرار داد پیش کرنے اوروزیراعلیٰ پنجاب سے اس سلسلے میں خصوصی ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔
اساتذہ کے وفد نے راجہ یاورکمال کا شکریہ اداکیا۔ضلعی فوکل پرسن احسان الٰہی شاکر نے تحریری درخواست ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال کو پیش کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button