پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلماہم خبریں

کورونا وائرس؛ شہریوں کی بازاروں گلیوں میں کھلی چہل قدمی، موٹر سائیکلوں پر تین تین نوجوان گھومنے لگے

جہلم: شہریوں نے کورونا وائرس پابندیوں کو مسترد کر دیا، بازاروں گلیوں میں کھلی چہل قدمی، موٹر سائیکلوں پر تین تین نوجوان گھومنے لگے، پولیس/ ضلعی انتظامیہ صرف وارننگ تک محدود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں شہریوں نے کورونا وائر س پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلنا شروع کر دیا ہے اور مرکزی بازاروں میں بڑی تعداد میں شہری آوارہ گردی کرتے نظر آتے ہیں جبکہ نوجوانوں نے موٹر سائیکلو ں پرتین تین سواروں کی شکل میں مختلف سڑکوں پر گھومنا معمول بنا لیا ہے جس کیو جہ سے شہر میں وائرس کے پھیلاو کا زبردست خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے سڑکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ کئی شہریوں کی تلخ کلامی بھی ہو چکی ہے اور گزشتہ روز شاندارچوک میں چند بااثر افراد نے سول ڈیفنس اہلکاروں کے ساتھ نہ صرف تلخ کلامی کی بلکہ ان کو دھکے دتے ہوئے سبق سکھانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون شکن افراد کے خلاف جہلم پولیس کا رویہ انتہائی نرم ہے جس کا فائدہ ایسے لوگ اٹھا رہے ہیں انتظامیہ کو سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close