عمرہ سیزن خدشات کی نظر، جہلم سمیت ملک بھر میں عمرہ سیزن مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان بڑھ گیا

0

جہلم: عمرہ کارروبار خدشات کی نظر ہونے لگا، جہلم سمیت ملک بھر میں عمرہ سیزن مزید تاخیر کا شکار ہونے کا امکان بڑھ گیا، 25 ستمبر سے پہلے عمرہ کی منظوری کا کام شروع ہونا ناممکن ، ذرائع کا دعویٰ ، ایئر لائنز نے ہزاروں ایڈوانس ٹکٹیں فروخت کرکے عمرہ ایجنٹوں کو کروڑوں روپے سے محروم کر دیا ، 400 سے 600 ریال کی کٹوتی کی وجہ سے جہلم سمیت ملک بھر کے سینکڑوں چھوٹے بڑے عمرہ ایجنٹ دیوالیہ ہوگئے، ائیر لائنز نے اپنے آپ کو نقصان سے بچانے کے لئے ایڈوانس بکنگ کر لی ، فلائٹس کینسل کرنا شروع کر دی گئیں ہیں۔

تازہ ترین صورت حال کے مطابق پاکستان میں عمرہ ویزہ کے اجراء میں اس وقت رکاوٹیں موجود ہیں ، سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان میں اسپیشل بنک اکاؤنٹس کا آپریشنل نہ ہونا ہے ، صرف ان خصوصی بنک اکاؤنٹ سے ہی اپروول ، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کی رقوم سعودی عرب ٹرانسفر ہوسکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکاؤنٹ کے اسپیشل ہونے میں لازمی شرط رکھی ہوئی ہے کہ عمرہ ایگریمنٹ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے تصدیق شدہ ہو، تاہم وزارت سے اگلے ہفتے کے آخر تک تصدیق کرنے کی پالیسی واضع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، جس کے بعد تصدیق کا عمل شروع ہوگا۔اس صورتحال میں عمرہ ویزہ کا اجراء 25ستمبر سے پہلے ناممکن نظر آرہاہے ، تمام مکہ اور مدینہ کے ہوٹلز اس وقت نئے الیکٹرانک نظا م میں اپنی رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔

اس عمل میں سینکڑوں ہوٹلوں میں سے صرف 30 کے قریب ہوٹلز آج تک آن لائن ہو سکے ہیں ، روانگی صرف گروپ میں ہی ممکن ہوگی ، اس وقت بینک سسٹم میں جدہ مکہ ، مدینہ ایئرپورٹ کا ایک ہی آپشن آرہاہے ، ڈبل عمرہ کا آپشن نہیں، مدینہ کے اب تک صرف 2 ہوٹل سسٹم میں آرہے ہیں، ویزہ اپروول جاری کرنیوالی ویب سائٹس کے مطابق سعودی وزارت نے کم از کم 5 راتوں کی ہوٹل بکنگ لازمی قرار دے رکھی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.