جہلماہم خبریں

ریسکیو 1122 جہلم کی عیدالاضحیٰ پر بہترین کارکردگی، عید کے تین دنوں میں 95 افراد کو ریسکیو کیا

جہلم: عید الاضحٰی پر (21جولائی تا 23جولائی) تین روزہ رپورٹ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122نے جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق تین دن میں 3547کالز موصول ہوئیں جبکہ ایمرجنسی کالز کی تعداد95 تھی جن میں سے 28ٹریفک حادثات، 55میڈیکل،1اونچائی سے گرنے،1اینیمل ریسکیو،کرنٹ لگنے کا 1جبکہ کام کے دوران چوٹ لگنے کا1 اور 7 متفرق ایمرجنسیزشامل ہیں،ان ایمرجنسیز میں95 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید الاضحی کے دنوں میں آگ لگنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق 28روڈ ٹریفک حادثات میں 35افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز اور ڈیوٹی آفیسرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ حفاظتی انتظامات کو ہر موقع پر یقینی بنائیں،حادثات ہونے سے پہلے ان کے بارے حفاظتی انتظامات پورے کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور کمیونٹی ونگ کے ذریعے افرادکی اپنی حفاظت اور بے جا کالز کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ریسکیورز کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔

پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں 18 ایمرجنسی مریضوں کو ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں فوری باحفاظت منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button