جہلماہم خبریں

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موک ایکسرسائز

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موک ایکسرسائز کی گئی،ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی کی صورت میں سکیورٹی اداروں کی کارکردگی جانچنا تھا۔

موک ایکسرسائز کے موقع پر دہشتگردوں سے نمٹنے کی فرضی کاروائی کی گئی اور دہشتگردی کی صورت میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا بھی عملی مظاہرہ کیاگیا، دہشتگردی سے نمٹنے کی اس فرضی مشق میں سکیورٹی ایجنسیز،بم ڈسپوزل اسکواڈ،ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے تو فوری طور پر پہنچ گئی اور ممکنہ دہشتگردی کی صورت میں سکیورٹی اداروں نے اپنی ڈیوٹییاں سرانجام دی۔

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم فرخ سلطان نارو کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے موک ایکسرسائزز کا مقصد ممکنہ دہشتگردی کی صورتحال سے نبٹنا ہے اور ڈسٹرکٹ جیل میں منعقدہ ایکسرسائز بروقت رسپانس کے مطابق کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button