جہلم

عالمی یوم خواتین ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ خواتین کے لئے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ بابر ظہیر

جہلم: عالمی یوم خواتین کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی جہلم کی خواتین کارکنان کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران خاندانی منصوبہ بندی، ماں بچے کی صحت اور تولیدی صحت کی خدمات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم خواتین ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ خاندان اور سماج کی بقاء اور ترقی میں خواتین کے کردار اعتراف کرتے ہوئے نہ صرف انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے بلکہ خواتین کے لئے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں اور خواتین کے خلاف امتیازی رویوں کے خاتمے کے لئے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بہبود آبادی جہلم کی خواتین کارکنان نے عالمی وبا کے دوران اپنی اور اپنے خاندان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے اپنے فرائض کی بجاآوری کو مقدم رکھا اور خاندانی منصوبہ بندی، ماں بچے کی صحت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا، اس جرآت مندانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی پر محکمہ بہبود آبادی اپنے تمام کارکنان بالخصوص خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر تمام فلاحی مراکز، فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس اور فیملی ہیلتھ کلینکس کو تعریفی اسناد دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button